۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
علامہ سید ناظر عباس تقوی

حوزہ/ متحدہ علماء فورم جی بی کے اعلی سطحی وفد کی مرکزی ایڈیشنل سیکریٹری شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ سید ناظر عباس تقوی سے اہم ملاقات۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، متحدہ علماء فورم گلگت بلتستان کی کابینہ، مجلس عاملہ اور مجلس نظارت کے اراکین پر مشتمل اعلی سطحی وفد نے قم المقدس میں علامہ سید ناظر عباس تقوی مرکزی ایڈیشنل سیکریٹری شیعہ علماء کونسل سے ایک اہم ملاقات کی۔ جس کا آغاز تلاوت کلام مجید سے ہوا جس کا شرف حجۃ الاسلام والمسلمین حیدر شریفی نے حاصل کی۔ تلاوت کے بعد نائب صدر متحدہ علماء فورم جی بی حجۃ الاسلام شیخ غلام محمد شاکری نے علامہ صاحب کو خوش آمدید کہا اور وفد میں شامل اراکین کا تعارف کروایا جبکہ حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر علی محمد جوادی نے متحدہ علماء فورم جی بی کے اغراض و مقاصد اور تعارف پیش کیا۔

علامہ سید ناظر عباس تقوی نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے گلگت بلتستان کی سیاسی مذہبی صورت حال اور علاقے کی اہمیت پر سیر حاصل گفتگو کی۔ انہوں نے گلگت بلتستان میں علمائے کرام کو مذہبی، تبلیغی اور سیاسی میدان میں بھرپور کردار ادا کرنے پر تاکید کی اور قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی اور قومی پلیٹ فارم کی جانب سے جی بی میں عوامی فلاحی کام اور منصوبوں کا ذکر کیا۔

علامہ ناظر عباس تقوی نے گلگت بلتستان میں تنظیمی صورت حال پر بھی گفتگو کی۔ ملاقات کے آخر میں وفد میں شامل علمائے کرام نے سوالات کئے جن کے علامہ ناظر تقوی نے مدلل اور منطقی جوابات دئے اور دعائے خیر کے ساتھ ملاقات کا اختتام ہوا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .